باران رحمت زحمت بن گئی‘ ملتان میں بارش باعث مکان کی چھت گرنے سے زخمی 2 بچوں سمیت ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مارچ

مزید قومی خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-03-16
تاریخ اشاعت: 2015-03-16
تاریخ اشاعت: 2015-03-16
تاریخ اشاعت: 2015-03-16
تاریخ اشاعت: 2015-03-16
تاریخ اشاعت: 2015-03-16
پچھلی خبریں -

اسلام آباد

تلاش کیجئے

باران رحمت زحمت بن گئی‘ ملتان میں بارش باعث مکان کی چھت گرنے سے زخمی 2 بچوں سمیت 3 افراد دم توڑ گئے ‘ ژوب میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے خاتون بچے سمیت جاں بحق ، ملک کے بیشتر علا قو ں میں با رش کاسلسلہ آئندہ دو روز تک جا ری رہیگا ‘ پہاڑوں پر برفباری کا امکان،بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد صوبائی حکومت نے فوج طلب کر لی

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مارچ۔2015ء)محکمہ مو سمیات نے آئندہ دو روز تک کشمیر،راولپنڈی، گوجرانولہ ، مالاکنڈ ،ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ، مردان ڈویڑنز، اسلام آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ بالائی پنجاب( لاہور ،سرگودھا،فیصل آباد،ساہیوال ڈویڑن)، بنوں ڈویڑن ، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ زیریں فاٹا( شمالی، جنوبی وزیرستان)، ملتان، ڈی جی خان، ڈی آئی خان ، بہاولپور، میرپور خاص ،سکھر، کوئٹہ،ڑو ب ڈ ویڑنز میں چندمقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مالاکنڈ،ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، مردان، راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالہ ڈویڑن، اسلام آبا د اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش اور ڑالہ باری کی پیشنگوئی کی ہے موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق راولپنڈی /اسلام آباد سمیت پنجاب ، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر ، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔گزشتہ روز ریکارڈ کی گئی بارش میں اسلام آباد، پنجاب ،بالائی سندھ ، خیبر پختونخواہ،کشمیر،گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ میں 24 ملی میٹر جبکہ جھنگ 22،چکوال20، ٹوبہ ٹیک سنگھ 19،راولاکوٹ18،مری،چراٹ15،بہاولنگر13، منگلہ، منڈی بہاوالدین،اسلام آباد11،فیصل آباد10، راولپنڈی ،جوہرآباد، نورپور تھل، پشاور 09،جیکب آباد،جہلم، بارکھان ،مالم جبہ، رحیم یار خان 08، سکھر، مظفرآباد 07،ڈیرہ غازی خان، کوٹلی، ساہیوال، سیالکوٹ، گجرات ، گوجرانوالا، سرگودھا 06،دادو، لاڑکانہ، بھکر، روہڑی،لاہور،قصور05،بہاولپور، موہنجو داڑو، کاکول، اوکاڑہ، کوھاٹ، سیدو شریف04، دیر03، خضدار، پنجگور، ملتان ، شہید بینظیرآباد، بالاکوٹ ، بنوں ، خانپور02،پٹن01 ملی میٹرریکارڈکی گئی۔

اتوارسے منگل کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ ڈویڑن، بالائی فاٹا (باجوڑ،مہمند،کرم، اور کزئی،خیبر ایجنسیز)، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش،پہاڑوں پر برفباری اور بعض مقامات پر ڑالہ باری کا امکان ہے۔ شمالی بلوچستان (کوئٹہ، ڑوب ڈویڑن)، بالائی سندھ(سکھر ڈویڑن)، جنوبی پنجاب(بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویڑن) اورخیبر پختونخواہ( پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان اور بنوں ڈویڑن)میں اتوار کے روز چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

آج اور منگل کو کشمیر اور اس سے ملحقہ بلتستان کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے نقطہ انجماد سے کم ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت : سب سے کم درجہ حرار ت قلات میں منفی05جبکہکالام ،ہنزہ منفی04 ،گوپس منفی 03،دروش منفی 02 اور دیر،سکردومیں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔دوسری جانب لیویز ذرائع کے مطابق ضلع بلوچستان کے ژوب کے علاقے لک بند کے ایک گاؤں زارو زئی میں بارش کے دوران آسمانی بجلی ایک گھر پر گرنے سے ایک خاتون اوراسکا دو سالہ بیٹا جان بحق ہوگئے ۔

جبکہ ادھر ملتان میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے زخمی ہونے والوں میں دو بچوں سمیت 3 افراد نشتر میں پہنچ کر دم توڑ گئے ۔ ملتان کے علاقہ چونگی نمبر 14 پر بارش کی وجہ سے خستہ حال مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجہ میں دو بچوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں دو بچوں سمیت تین افراد نشتر میں دم توڑ گئے جاں بحق ہونے والوں میں 19 سالہ ریحان، 3 ماہ کی زینب اور 8 ماہ کا احمد شامل ہیں جبکہ 21 سالہ سلیم اللہ زخمی نشتر اسپتال میں زیر علاج ہے دوسری جانب ملتان میں 3 سو سے زائد خستہ حال عمارتوں میں مقیم افراد کو تاحال محفوظ مقامات کی طرف منتقل نہیں کیا گیا ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا باعث بن سکتی ہیں۔

16-03-2015 :تاریخ اشاعت