بھارتی سیاستدان کی مسلمانوں کے خلاف ایک اور ہرزہ سرائی،مساجد کو محض عمارتیں قرار دے کر کسی بھی وقت مسمار کیے جانے کی دھمکی

پیر 16 مارچ 2015 10:17

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مارچ۔2015ء )بھارتی سیاستدانوں کی مسلمانوں کے خلاف ایک اور ہرزہ سرائی۔ مساجد کو محض عمارتیں قرار دے کر کسی بھی وقت مسمار کیے جانے کی دھمکی دی ہے۔سیکولر بھارت کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب، بھارتی حکمران جماعت کے رہنما سبریمینم سوامی کی جانب سے ایک اور اشتعال انگیز بیان سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

کہتے ہیں مساجد عبادت گاہیں نہیں عمارتیں ہیں جسے کسی بھی وقت مسمار کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں رہنے والا ہر مسلمان صرف ہندوستانی ہے، جسے کوئی نمایاں مقام نہیں دیا جائے گا۔ سبریمینم سوامی نے مسلمانوں سے نفرت کی آ گ میں یہ بیان ایک ہی دن دو مختلف مقامات پر دیا۔بھارت میں مسلمانوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سبریمینم سوامی کے خلاف سخت مذہبی فسادات کو ہوا دینے کے الزام میں مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :