پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے،آئی ایم ایف،محتاط مانیٹری و معاشی پالیسیوں مضبوط سرمایہ رقوم کی آمد،مضبوط ترسیلات زر عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم قیمتوں سے معیشت پر اچھے اثرات پڑ رہے ہیں، ڈائریکٹرآئی ایم ایف برائے مشرقی وسطیٰ اور وسطی ایشیاء

پیر 16 مارچ 2015 09:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مارچ۔2015ء)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے مشرقی وسطیٰ اور وسطی ایشیاء کے لئے ڈائریکٹر مسعود احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے،محتاط مانیٹری و معاشی پالیسیوں مضبوط سرمایہ رقوم کی آمد،مضبوط ترسیلات زر عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم قیمتوں سے معیشت پر اچھے اثرات پڑ رہے ہیں،انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے مشرق وسطی و وسطی ایشیاء کے لئے ڈائریکٹر نے 6سے9مارچ تک پاکستان کا 3روزہ دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم،وزیرخزانہ،گورنر سٹیٹ بینک،وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

مسعود احمد نے کہا کہ وزیراعظم اور دیگر معاشی ٹیم کے ساتھ ملاقاتیں بڑی مفید اور فائدہ مند رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،انتظامیہ معاشی استحکام اور عوامی مالیات کو مضبوط کرنے اور غیر ملکی زرمبادلہ کو دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے خاصے اقدامات کئے ہیں جس کے نتیجے میں کرائسز کافی حد تک کم ہوگئے ہیں۔معیشت مضبوطی کی جانب گامزن ہے،مہنگائی کم ہورہی ہے اور معاشی استحکام کی کمزوریاں کے حوالے سے بات چیت کی جارہی ہے۔

موجودہ معاشی اور مالیاتی صورتحال پاکستان کی پائیدار اور معاشی ترقی کے حوالے سے اہم موقع پیش کیا ہے،ٹیکس کو وسعت دے کر اور مختلف وسائل کو بروئے کار لاکر حکومت کی آمدنی کو مزید تقویت درکار ہوگی،اس کے علاوہ صحت،تعلیم اور پبلک سرمایہ کاری میں ترجیحی بنیادوں پر خرچ کرنے سے عوامی قرض مزید کم ہوں گے،اس سے عالمی ذخائر کو مزید بڑھائے گا جو کہ پاکستان کی برآمدات کو سہارا دیتے ہوئے پاکستان کی معاشی سہارا کو مزید مضبوط کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف موجودہ ای ایف ایف معاہدہ کے تحت پاکستان کے حکام کو فائننگ،مشاورتی پالیسی اور تکنیکی مدد دینے کو تیار ہیں،میں پاکستان کے حکام کا پائیدار بات چیت اور خدمت پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :