امریکہ نے ڈیوڈ ہیل کو افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں اہم ذمہ داری سونپ دی

پیر 16 مارچ 2015 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مارچ۔2015ء) عسکری ماہرین نے کابل حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں طالبان کے لچکدار رویئے اور کابل حکومت کی ذمہ داریوں کو اہم قرار دیا ہے‘ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت نے اپنے نئے سفیر ڈیوڈ ہیل کو جو ذمہ داری سونپی ہے وہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے لئے ہوم ورک مکمل کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہڈیوڈ ہیل ایک تجربہ کار سفیر رہ چکے ہیں اسرائیل‘ لبنان‘ فلسطین سمیت مشرقی وسطیٰ میں اپنا کردار بخوبی ادا کرنے کے علاوہ اب ایشیاء میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ امریکی حکومت نے انہیں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں اہم ذمہ داری سونپی ہے۔ پاکستان اس میں مصالحت کا کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :