وفاق اٹھار ویں ترمیم پر عملدرآمد نہیں کر رہا ، رضا ربانی، پاکستان انتہائی کڑے وقت سے گزرہا ہے اگرآج ہم سے لغزش ہوئی تاریخ ہمیں معاف نہیں کریگی، میڈیا سے گفتگو

پیر 16 مارچ 2015 09:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مارچ۔2015ء)چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاق کی طرف سے اٹھار ویں ترمیم پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے تاہم اگر بائیس ویں ترمیم آتی ہے تو اسے ایوان کے سامنے رکھا جائے گا، پاکستان انتہائی کڑے وقت سے گزرہا ہے اگرآج ہم سے لغزش ہوئی تاریخ ہمیں معاف نہیں کریگی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے عوام کی خواہشات پر پورا اترنے کا عہد بھی کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت نہایت ہی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔اندرونی اور بیرونی مسائل سے نکلنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام جمہوری قوتیں آپس کے اتحاد کو یقینی بنائے۔اگرآج ہم سے لغزش ہوئی تاریخ ہمیں معاف نہیں کریگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پارلیمان افواج کیساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے حوالے سے صدراتی آرڈر جاری ہوچکا ہے۔ اب الیکشن کمیشن صدارتی آرڈر کے مطابق الیکشن کرائے۔چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ وفاق کی طرف سے اٹھارویں ترمیم پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے، جبکہ بائیس ویں ترمیم آتی ہے تو اسے ایوان کے سامنے رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :