سیاست کی آڑ میں کسی کو جرم کرنے کا حق حاصل نہیں،وفاقی وزراء ، لاہور چرچ پر خودکش حملے میں ہلاک شدگان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پرویز رشید ، مشاہد اللہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 16 مارچ 2015 09:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور وفاقی وزیر برائے موسمی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں کسی کو جرم کرنے کا حق حاصل نہیں لاہور میں چرچ پر خودکش حملے میں ہلاک شدگان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ مفاہمت کی سیاست کر سکتے ہیں مگر مصالحت کی نہیں کراچی آپریشن کے حوالے سے کسی کو شکایت ہے تو عدالت جائے قانون کی بالادستی اہم ترجیح ہے وزیر اعلی سندھ کراچی آپریشن کے کپتان ہے ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ مجرم چاہے کسی بھی پارٹی سے ہو یا کسی بھی جگہ سے ہو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی بھتہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنا پولیس اور رینجرز کا حق ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے باہر بیٹھ کر ملک کے ایم اداروں کے خلاف بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے سیاست کی آڑ میں کسی کو جرم کرنے کا حق نہیں ۔

(جاری ہے)

ضرب عضب آپریشن بلیک میلنگ سے ختم نہیں ہو گی اس موقع پر سینیٹر مشاہد اللہ نے دھماکے کی شدید مذمت کی یوحنا آباد جیسے حملے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کا ردعمل ثابت ہو سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :