نائن زیرو سے برآمد اسلحہ فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا ،نائن زیرو سے برآمد ہونے والے اسلحے کا معائنہ کور کمانڈر کراچی نے کیا

اتوار 15 مارچ 2015 09:36

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مارچ۔2015ء ) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکز نائن زیرو سے رینجرز کے آپریشن کے دوران برآمد کیے گئے اسلحے کو فارنزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔فارنزک لیبارٹری میں معائنے کے بعد ماہرین اسلحے کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

نائن زیرو سے آپریشن کے دوران مختلف ہتھیار برآمد ہوئے تھے جن کے حوالے سے ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ یہ اسلحہ نیٹو کے کنٹینرز سے چوری ہونے کا شبہ ہے، اس اسلحے کو فارنزک کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیاہے۔

۔ماہرین اسلحے کا فارنزک معائنہ کرکے رپورٹ مرتب کریں گے۔ پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماضی میں شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت کے واقعات میں ملنے والی گولیوں کے خولوں سے بھی اس اسلحے کی فارنزک رپورٹ کا موازنہ کیا جائے گا۔۔فرانزک معائنے کے لیے بھیجے گئے ہتھیاروں کی تعداد درجنوں میں بتائی جاتی ہے۔سب سے زیادہ ہتھیار پاپوش نگر پولیس اسٹیشن کے ذریعے معائنے کے لیے فارنزک لیبارٹری بھیجے گئے۔

متعلقہ عنوان :