برطا نوی پارلیمنٹ سکوائر میں گاندھی کے مجسمے کی رونمائی،گاندھی پہلے بھارتی اور واحد شخصیت ہیں جو کبھی سرکاری عہدے پر فائز نہیں رہے لیکن انکا مجسمہ پارلیمنٹ سکوائر میں نصب کیا گیا ہے

اتوار 15 مارچ 2015 09:41

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مارچ۔2015ء) مہاتما گاندھی کے کانسی سے بنے تاریخی مجسمے گزشتہ روز لندن کے پارلیمنٹ سکوائر میں رونمائی کی گئی۔ ان کا مجسمہ عظیم رہنما برطانیہ کے جنگی زمانے کے وزیراعظم ولنٹسن چرچل اور جنوبی افریقی کے نیلسن منڈیلا کے مجسموں کے ساتھ نصب کیا گیا ہے۔ بھارت کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے 9 فٹ اونچے مجسمے کی رونمائی کی تقریب میں کئی سیاسی رہنماؤں بشمول وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور بھارت کے وزیر خزانہ ارون جیئلے کے ساتھ بالی ووڈ کے لیجنڈ فنکار امیتابھ بچن اور گاندھی کے پوتے گوپال کرشنا گاندھی نے شرکت کی۔

مجسمے کی رونمائی ڈیوڈ کیمرون اور جنیلے نے مشترکہ طور پر کی۔ اس موقع پر دیوڈ کیمرون نے کہا کہ یہ مجسمہ سیاست کے تاریخ کے ایک بڑے رہنما کو عظیم خراج عقیدت ہے اور اس کی تنصیب کے ذریعے ہم اس عظیم رہنما کو اپنے ملک میں دائمی جگہ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ مجسمہ جمہوریت بھارت کے درمیان دوستی کا آئینہ دار ہے بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں موجود 15 لاکھ بھارتی شہری ان تعلقات کو اور بھی مضبوط بنا رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے وزیر خزانہ جیئلے کا کہنا تھا کہ یہ مجسمہ برطانیہ کی جمہوریت اور لبرل ازم کو خراج تحسین پیش کرتا ہے کہ انہوں نے گاندھی جی جو کبھی ان کا اہم ترین مخالف سمجھے جاتے تھے کا مجسمہ اپنی سرزمین کے نمایاں عوامی جگہ پر نصب کیا ہے۔

یہ ایک عظیم دن ہے کہ تاریخ کے دو بڑے مخالف اور متصادم نقطہ نظر رکھنے والے آج ایک دوسرے کی تعریف کر رہے ہیں۔ بھارت اور برطانیہ گہرے دوست ہیں اور ہم اس دوستی کو اور بھی مضبوط بنائیں گے۔ واضح رہے کہ گاندھی پہلے بھارتی اور واحد شخصیت ہیں جو کبھی عوامی عہدے پر براجمان نہیں رہے لیکن انکا مجسمہ سکوائر میں نصب کر کے انکو عزت و احترام سے نوازا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :