طوفان سے تباہی، ونواتو ، آفت زدہ قرار، عالمی برادری سے امداد کی اپیل
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مارچ

مزید بین الاقوامی خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-03-15
تاریخ اشاعت: 2015-03-15
تاریخ اشاعت: 2015-03-15
تاریخ اشاعت: 2015-03-15
تاریخ اشاعت: 2015-03-15
تاریخ اشاعت: 2015-03-15
تاریخ اشاعت: 2015-03-15
تاریخ اشاعت: 2015-03-15
پچھلی خبریں -

تلاش کیجئے

طوفان سے تباہی، ونواتو ، آفت زدہ قرار، عالمی برادری سے امداد کی اپیل

پورٹ ولا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مارچ۔2015ء)ونواتو کے صدر بالڈون لونزڈیل نے ملک میں سمندری طوفان سے ہونے والی تباہی کے بعد عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے۔انھوں نے ملک کو ’آفت‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ ’بھاری دل‘ کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ ہفتے کو طوفان نے غیر متوقع طور پر رخ بدلا اور گنجان آباد علاقوں سے ٹکرا گیا جس سے ’مکمل تباہی‘ ہوگئی ہے۔

امدادی ادارے سیو دی چلڈرن نے آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم مزید درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔بہت سے افراد نے گھر تباہ ہونے کے بعد دوسرے روز بھی ہنگامی پناہ گاہوں میں رات گزاری ہے۔ونواتو کے صدر نے جاپان میں اقوام متحدہ کی قدرتی آفات اور تباہی سے بچنے کے حوالے سے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ’میں ونواتو کی حکومت اور عوام کے توسط سے عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ حالیہ آفت میں ہماری جانب ہاتھ بڑھائیں، جس میں ہم پھنسے ہوئے ہیں۔

‘اس سے قبل اقوامِ متحدہ کے امدادی ادارے ’اوچا‘ کا کہنا تھا کہ جنوبی بحرالکاہل کے ممالک سے ٹکرانے والے سمندری طوفان کے باعث ونواتو میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اوچا نے جمعے کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ونواتو کے شمال مشرقی صوبے پیناما میں 44 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ جنوبی بحرالکاہل کے ممالک سے ٹکرانے والے سمندری طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد درجنوں میں

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

15-03-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان