سعودی،پاکستانی سرمایہ کار کمپنی اپنے منصوبوں کیلئے طریقہ کار وضع کریں،اسحاق ڈار ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے سعودی پاک انڈسٹریل اور ایگریکلچرانوسٹمنٹ لمیٹڈ کے حکام کی ملاقات، کمپنی کی معاشی پروفائل اور کمپنی کی انوسٹمنٹ پالیسی پر تفصیلی بریفنگ لی

اتوار 15 مارچ 2015 08:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مارچ۔2015ء)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے سعودی عرب اور پاکستان کی صنعتی اور زرعی سرمایہ کاری کی کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ وہ مستقبل میں اپنے سرمایہ کاری کے منصوبوں کیلئے طریقہ کار وضع کریں۔وہ ہفتہ کے روز سعودی پاک انڈسٹریل اور ایگریکلچرانوسٹمنٹ لمیٹڈ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کمال الدین کی جانب سے بلائے گئے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں کمپنی کی موجودہ اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔

کمپنی نے ٹیکسٹائل کیمیکلز ، توانائی ، سیمنٹ ، ٹیلی مواصلات ، تعمیرات اور دیگر اہم شعبوں میں چھیالیس ارب روپے مالیت کے منصوبے شروع کئے ہیں۔ وفاقی وزیر کی جانب سے 2012سے 2014کے دوران کے بنیادی اشاریوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کمال الدین نے بتایا کہ دسمبر 2011میں ایک ارب اکتالیس کروڑ دس لاکھ روپے کے نقصان کے مقابلے میں گزشتہ سال دسمبر تک ٹیکس کی ادائیگی سے پہلے تک کمپنی کا منافع ایک ارب چالیس کروڑ بیس لاکھ روپے سے بڑھ گیاہے۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ نے سعودی پاک انڈسٹریل اور ایگریکلچرانوسٹمنٹ لمیٹڈ کے حکام سے کہا ہے کہ کمپنی کے مستقبل کے اپروچ کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے جامع پلان ترتیب دیں،انہوں نے کمپنی کی وصولیوں کو سراہا۔ہفتہ کے روز وزیر خزانہ نے کمپنی کی موجودہ معاشی پروفائل اور کمپنی کی انوسٹمنٹ پالیسی پر تفصیلی بریفنگ لی،اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ کمپنی کو دونوں برادرزممالک سعودی عرب اور پاکستان کے مابین معاشی تعاون کو مضبوط کرنے اور پاکستان اور باہر کی دنیا میں سرمایہ کو بنانے اور مزید سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ داروں کا ویلیو جمع کرے،اس موقع پر چیف ایگزیکٹو کمال دین نے کہا کہ جارحانہ ریکوری کی وجہ سے غیر منافع بخش اثاثہ جات میں کافی حد تک کمی آتی ہے جواب 27فیصد رہ گئے ہیں۔

کمپنی کے اثاثہ جات7.80ملین بڑھ چکے ہیں،اسی طرح سرمایہ کاروں کا اثاثہ جات بھی249فیصد ہے۔سعودی پاک انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل انویسٹمنٹ1981ء میں قائم ہوئی تھی لہٰذا کمپنی نے ٹیکسٹائل کیمیکل،انرجی،سیمنٹ،ٹیلی کام اور دیگر اہم شعبوں میں46 بلین روپے کی مالیاتی پروجیکٹ شروع کئے تھے اور2014ء میں کمپنی معاشی مسائل سے نکل کر کارکردگی میں سہر فہرست آ گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :