ہم نے پہلے بھی پاکستان کو ہرایا اب بھی ہرانے پر کوئی حیرت نہیں ہوگی ، ولیم پوٹر ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مارچ

تلاش کیجئے

ہم نے پہلے بھی پاکستان کو ہرایا اب بھی ہرانے پر کوئی حیرت نہیں ہوگی ، ولیم پوٹر فیلڈ ،دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتی ہیں،سب جانتے ہیں کہ ہم کیا کر سکتے ہیں،ہم کواٹر فائنل میں ضرور جائینگے آئرش کپتان،مصباح ایک بڑا کھلاڑی ہے، اب تک ان مقابلوں میں چٹان کی طرح مستحکم رہا ہے،ٹیم کا مورال زبردست ہے جو تمام ٹورنامنٹ کے دوران ہی بہت زبردست رہا ہے۔’ہم نے ہر میچ کے لیے بہت اچھی تیاری کی ہے، انٹرویو

ایڈیلیڈ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء)آئرلینڈ کی ٹیم کے کپتان ولیم پوٹرفیلڈ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے پاکستان کو پہلے بھی ہرایا ہے اور اس بار بھی پاکستان کو شکست دینا کوئی حیرت کی بات نہیں ہو گی۔ اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتی ہیں۔ ’سب جانتے ہیں کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔‘اتوار کو پاکستان اور آئرلینڈ ایک بار پھر مدِمقابل ہوں گے۔اتوار کے میچ کے حوالے سے پوٹرفیلڈ کا کہنا تھا کہ مصباح ایک بڑا کھلاڑی ہے، جو اب تک ان مقابلوں میں چٹان کی طرح مستحکم رہا ہے۔

’مصباح کی وکٹ گرنے سے ہر کسی پر دباوٴ پڑ جاتا ہے۔ ہم نے اس ٹورنامنٹ میں جلد وکٹیں لی ہیں، جو اچھی بات ہے، اور اس سے ٹیموں کو روکا جا سکتا ہے۔ اس لیے ہم کسی ایک فرد کو ٹارگٹ کرنے کی بجائے جلد وکٹیں لینے پر توجہ مرکوز کریں گے۔‘’پاکستان کے پاس مصباح کی شکل میں اچھا کپتان موجود ہے‘پاکستانی ٹیم کے حوالے سے انھوں نے کہا ’ان کے پاس کئی اچھے اور ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں اور مصباح کی شکل میں اچھا کپتان موجود ہے۔

برصغیر میں آپ کہیں جائیں آپ کو کرکٹ کا اچھا ٹیلنٹ نظر آتا

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

14-03-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان