مدارس میں قرآن وحدیث کی تعلیم دی جاتی ہے ،دینی تعلیمات کی ترویج میں مدارس دیینہ کا اہم کردار ہے،مولانا حنیف جالندھری،مدارس کے طلبہ وعلماء قرآنی تعلیمات کی حفاظت کیساتھ مملکت خداداد پاکستان کی سالمیت اور استحکام کیلئے قربانیاں دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،پاکستان کو بنانے والے بھی ہم ہیں اور حفاظت بھی ہم کرینگے،مدارس دینیہ کو دہشتگردی سے جوڑنا عالمی سازش ہے، اجتماع سے خطاب

ہفتہ 14 مارچ 2015 09:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء)وفاق المدارس العربیہ کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے جامع مسجد جی الیون ون اسلام آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے کہاکہ مدارس میں قرآن وحدیث کی تعلیم دی جاتی ہے ،دینی تعلیمات کی ترویج میں مدارس دیینہ کا اہم کردار ہے،مدارس کے طلبہ وعلماء قرآنی تعلیمات کی حفاظت کیساتھ مملکت خداداد پاکستان کی سالمیت اور استحکام کیلئے قربانیاں دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،پاکستان کو بنانے والے بھی ہم ہیں اور حفاظت بھی ہم کرینگے،مدارس دینیہ کو دہشتگردی سے جوڑنا عالمی سازش ہے،حکمران ہوش کے ناخن لیں ،امن کے مراکز اور استحکام پاکستان کے ضامن اداروں کیساتھ امتیازی سلوک سے گریز کیاجائے،اکیسویں ترمیم پر دینی حلقوں کے تحفظات کو دور کیاجائے ،ہم تو ہر قسم کی دہشتگردی کی نا صرف مذمت بلکہ حکومتی اداروں کیساتھ ملکر ان کا قلع قمع کرنا چاہتے ہیں،نائن زیرو کراچی سے اتنی بڑی مقدارمیں اسلحہ اور دہشتگردوں کی گرفتاری سے پتہ چلا کہ دہشتگردی میں ملوث مدارس ہیں یا سیاسی جماعتیں،اکیسویں آئینی ترمیم کی آڑ میں علماء وطلباء اور مدارس کو ہراساں کرنے سے گریز کیاجائے حکومت کیساتھ ہمار ے مذاکرات جاری ہیں کہ دہشتگردی کو صرف مذہب کیساتھ نہ جوڑا جائے ،بلکہ دہشتگرد جس نام سے ہو اس کو تختہ دار پر لٹکایا جائے،مفتی سیف الدین نے کلمات تشکر ادا کرنے کے بعد کہا دہشتگردی کے خلاف کارروئی میں ہم حکومت کیساتھ ہیں،لیکن حکومت دہشتگردی کو مذہب سے جوڑے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں پاکستان ہمار ا ہے اس کی حفاظت کیلئے جہاں ہماری فوج کے جوانوں کا پسینہ گرے گا وہاں علماء اور طلباء مدارس دینیہ کا خون بہے گا ۔

متعلقہ عنوان :