سویڈش استغاثہ کی آسانج سے ریپ کیس میں پوچھ گچھ کیلئے لندن جانے کی پیش کش

ہفتہ 14 مارچ 2015 09:30

سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء)سویڈش استغاثہ نے جمعہ کے روز جولین آسانج کے خلاف ریپ الزامات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لئے لندن جانے کی پیشکش کی ہے جس کی وجہ سے متنازعہ وکی لیکس کے بانی کو گرفتاری اور حوالگی سے بچنے کے لئے برطانوی دارالحکومت میں ایکواڈورن سفارت خانے میں پناہ لینا پڑی ہے۔

(جاری ہے)

سویڈن نے 2010ء میں دو خواتین کی جانب سے ریپ اورجنسی استحصال کے الزامات کے بعد آسانچ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ، تاہم 23سالہ آسانچ نے مقدمات کا سامنا کرنے کے لئے سویڈن واپس آنے سے انکارکردیا ہے انہیں خدشہ ہے کہ سٹاک ہوم انہیں امریکہ کے حوالے کردے گا جہاں وکی لیکس کی جانب سے خفیہ امریکی سفارتی فوجی اور انٹیلی جنس معلومات افشاں کر نے پر ان کے خلاف مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔