میانمر،آنگ سان سوچی کی پارٹی الیکشن میں حصہ لے گی

ہفتہ 14 مارچ 2015 09:28

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء)میانمر کی اپوزیشن رہنما آنگ سان سوچی کے صدر بننے پر عائد آئینی پابندی کے باوجود ان کی پارٹی آئندہ الیکشن میں حصہ لے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق نوبل انعام یافتہ سوچی کی سیاسی پارٹی نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی کی مرکزی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ترجمان نیان وِن نے بتایا ہے کہ پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد آئین میں شامل اس پابندی میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ واشنگٹن سمیت متعدد یورپی ممالک میانمار کے آئین میں شامل اس شق کو بے تکا اورغیر منطقی قرار دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :