ایڈیلیڈ میں شاہینوں کی جارحانہ انداز میں پریکٹس ،شاہد آفریدی ، عمر اکمل، سہیب مقصود اور مصباح الحق سمیت دیگر بلے باز وں کے اسٹروکس سے لوگ اپنے بچاوٴ کی خاطر ادھر اْدھر چھپ کر ٹریننگ دیکھنے پر مجبور ہوگئے،کئی دفعہ گیند باہر کھڑی گاڑیوں پر بھی لگی تو کبھی لوگ زخمی ہوتے ہوتے رہ گئے اور لوگوں کے لیے اپنی جان بچانی مشکل ہو گئی،بیٹنگ میں سب کے لئے فری ہینڈ ہے، ایسا قطعی ممکن نہیں کہ میں شاہد آفریدی یا آفریدی مصباح کی طرح کھیلوں، یونس خان

جمعہ 13 مارچ 2015 08:30

ایڈلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء) ورلڈ کپ 2015 میں آئر لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں قومی بلے باز جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آئے ۔سینٹ پیڑرز کالج میں شاہد آفریدی ، عمر اکمل، سہیب مقصود اور مصباح الحق سمیت دیگر بلے باز ایسے اسٹروکس کھیل رہے تھے کہ لوگ اپنے بچاوٴ کی خاطر ادھر اْدھر چھپ کر ٹریننگ دیکھنے پر مجبور ہوگئے۔

، کئی دفعہ گیند باہر کھڑی گاڑیوں پر بھی لگی تو کبھی لوگ زخمی ہوتے ہوتے رہ گئے اور لوگوں کے لیے اپنی جان بچانی مشکل ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی بلے بازوں کا یہ جارحانہ انداز سے قبل کسی پریکٹس سیشن میں نظر نہیں آیا ۔ محسوس ہو رہا تھا کہ تیز ترین اسٹروکس کھیلنے کی خاص ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے واضح کیا کہ پریکٹس سیشن کے دوران مار دھاڑ کی پریکٹس نہیں کروائی جا رہی تھی بلکہ بتایا جارہا تھا کہ مہارت سے کس طرح اسٹروکس کھیلے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ کے خلاف ایڈیلیڈ کا میچ فلیٹ پچ پر کھیلا جائے گا جس کے لئے کھلاڑی پْر جوش انداز میں بلے بازی کی تیاری کر رہے ہیں۔سینئر کھلاڑی یونس خان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں سب کے لئے فری ہینڈ ہے، ایسا قطعی ممکن نہیں کہ میں شاہد آفریدی یا آفریدی مصباح کی طرح کھیلوں۔ ہر بلے باز کا کھیلنے کا اپنا خاص انداز ہوتا ہے۔ آج کی کرکٹ میں ساڑھے تین سو رنز بھی محفوظ نہیں رہا۔