وزیراعظم نواز شریف اور آذاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف دائر کی گئی درخواست خارج

جمعہ 13 مارچ 2015 09:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم نواز شریف اور آذاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی خارج کردی ،جمعرات کے روز عدالت عالیہ میں ایک شہری وحید احمد کمال کی جانب سے وزیرااعظم نوا ز شریف اور آذاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی ۔

جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کو بتایاکہ آذاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجز میں دیگراراکین پارلیمنٹ پر مختلف قسم کے الزامات عائد کیے تھے اور وہ آئین کے آرٹیکل 62,63 پر پورانہیں اترتے ۔جبکہ درخواست میں وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے خلاف بھی درخواست دائر کی گئی تھی اور عدالت سے استدعاء کی گئی تھی کہ وزیراعظم نواز شریف پر آئی ایس آئی سے پی پی پی کی حکومت کے خلاف پیسے لینے کا الزام ہے ۔

عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیاکہ آپ کی درخواست میں اصل موقف کیاہے عدالت میں آپ کی درخواست مین گرونڈکیاہیں جس پر درخواست گزار عدالت کو مطمعن نہ کرسکا،عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے کیس نمٹادیا۔