نئے منتخب چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے حلف اٹھانے کے فوراً بعد قائم مقام صدر کی ذمہ داری سنبھال لی

جمعہ 13 مارچ 2015 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء)نئے منتخب چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے حلف اٹھانے کے فوراً بعد قائم مقام صدر کی ذمہ داری سنبھال لی اور چیئرمین سینٹ کی چیئر پریذائیڈنگ آفیسر سینیٹر اسحاق ڈار کے حوالے کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جب نئے منتخب ہونے والے چیئرمین سینٹ نے پریذائیڈنگ آفیسر اسحاق ڈار سے حلف لے لیا تو صدر پاکستان ممنون حسین کی غیر ملکی دورے کی وجہ سے قائم مقام صدر کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے چیئرمین سینٹ کی کرسی چھوڑ کر ایوان سے باہر چلے گئے اور ایوان کو دوبارہ پریذائیڈنگ آفیسر سینیٹر اسحاق ڈار کے حوالے کردیا ۔

متعلقہ عنوان :