مظفرآباد،پولیس کے فرض شناس آفیسر ایس ایس پی کا دباؤ میں آنے سے انکار پر محکمہ سروسز میں تبادلہ کردیاگیا،پولیس اہلکاروں اور عوام کے شدید احتجاج کے بعد تبادلہ منسوخ،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،پولیس آفیسر نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے میڈیا کوارڈینیٹر کو شراب نوشی کے الزام میں گرفتار کرلیاتھا،شوکت جاوید میر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

جمعہ 13 مارچ 2015 08:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء)آزاد کشمیر پولیس کے نوجوان اور فرض شناس آفیسر ایس ایس پی عرفان مسعود کشفی کا دباؤ میں آنے سے انکار،محکمہ سروسز میں کیا جانے والا تبادلہ پولیس اہلکاروں اور عوام کے شدید احتجاج کے بعد منسوخ کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید میر کو شراب نوشی کے الزام میں گرفتار کیاگیا،جن کی رہائی کیلئے اعلیٰ حکام کی جانب سے زبردست دباؤ ڈالا گیا تاہم ایس ایس پی عرفان مسعود کشفی نے دباؤ کے باوجود شوکت جاوید میر کو رہا کرنے سے انکار کردیا،جس پر ان کا تبادلہ محکمہ سروسز میں کردیاگیا،تاہم ان کے تبادلے کے خلاف پولیس اہلکاروں نے ٹائرجلا کر شدید احتجاج کیا اور اپنی پیٹیاں اور ٹوپیاں اتاردیں جبکہ احتجاج میں اپوزیشن جماعتوں مسلم لے(ن)،پی ٹی آئی ،مسلم کانفرنس اور عام عوام کی طرف سے بھی حصہ لیا گیا،جس کے بعد حکومت آزاد کشمیر کو ان کا تبادلہ منسوخ کرنا پڑا اور رات گئے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،جس پر پولیس اہلکاروں اور عوام نے اپنا احتجاج ختم کردیا اور صورتحال معمول پر آگئی۔

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر کے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید میر نے استعفیٰ دے دیا ہے