روس کی یوکرائنی سرحد کے قریب بڑی فوجی مشقیں

جمعہ 13 مارچ 2015 09:24

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء)روس نے جمعرات کے روز سے یوکرائنی سرحد کے قریب بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ان جنگی مشقوں میں ہزاروں فوجی شرکت کر رہے ہیں، جب کہ ان میں روس میں ضم کیا جانے والا علاقہ کریمیا بھی شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ان مشقوں میں آٹھ ہزار سے زائد فوجی حصہ لے رہے ہیں اور یہ مشقیں اپریل تک جاری رہیں گی۔ دوسری جانب کریمیا میں موجود روس کے بحیرہء اسود کے بحری فلیٹ نے بھی علیحدہ جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :