ضرورت پڑی تو سنندا پشکارہ کیس میں پاکستانی صحافی مہر تارڑ سے بھی تفتیش کرینگے ، بھارتی پولیس، بھارتی پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرونگی ، مہر تارڑ

جمعہ 13 مارچ 2015 08:52

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء) بھارتی پولیس کا سنیدا پشکارہ قتل کیس میں پاکستانی صحافی مہر تارڑ سے بھی تفتیش کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دہلی پولیس کے کمشنر پی ایس باسانی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سنیندا کیس میں ضرورت پڑی تو پاکستانی صحافی مہر تارڑ سے بھی اس حوالے سے پوچھ گچھ کی جائیگی تاہم انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستانی صحافی کو کوئی نوٹس نہیں بھیجا گیا ۔ دریں اثناء پاکستانی صحافی نے بھاری میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیس میں بھارتی پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگی

متعلقہ عنوان :