ملک کو ہر طرح کی دہشتگردی سے نجات دلائیں گے، عسکری قیادت کا عزم،دہشتگردبھاگ رہے ہیں ان کوچھپنے کی جگہ نہیں دیں گے، شمالی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی 31مارچ کویقینی بنائی جائے،آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کے دورہ کے موقع پر خطاب

جمعہ 13 مارچ 2015 08:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء)عسکری قیادت نے اس عزم کو دوہرایا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنزجاری رہیں گے ،پاکستان کوہرطرح کی دہشتگردی سے نجات دلائیں گے ۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورائیرچیف مارشل طاہررفیق بٹ نے شمالی وزیرستان کادورہ کیا جہاں انہوں نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی ،شمالی وزیرستان میں آرمی چیف اورائیرچیف مارشل کوبریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف نے فضائی فورسز کے زمینی قوت کے ساتھ گراؤنڈ آپریشن میں تعاون کو سرا ۔ آرمی چیف نے کہاکہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی 31مارچ کویقینی بنائی جائے ۔متاثرین کی واپسی کیلئے تمام ادارے تیاری کرلی ہے ،جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی 17مارچ سے شروع ہوگی ۔دہشتگردبھاگ رہے ہیں ان کوچھپنے کی جگہ نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کیا جائے گا اور آپریشن اہداف کے حصول تک مسلح افواج اپنا مشن جاری رکھیں گی۔ عسکری قیادت نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کی پیش رفت کاجائزہ لیا،عسکری قیادت نے عزم کااظہارکیاکہ دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشنزجاری رہیں گے

متعلقہ عنوان :