مریدکے،پسند کی شادی پر لڑکی کو پھانسی دیدی گئی ،بارہ روز قبل اغوا پندرہ سالہ بچے کو قتل کرکے نعش بی آر بی نہر میں پھینک دی گئی

جمعرات 12 مارچ 2015 09:50

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مارچ۔2015ء)تھانہ فیکٹری ایریا اور فیروزوالہ کے علاقوں میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو پھانسی دے دی گئی جبکہ بارہ روز قبل اغوا ہونے والے پندرہ سالہ بچے کو قتل کرکے نعش بی آر بی نہر میں پھینک دی گئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کوٹ عبد المالک کے علاقہ نظام پور میں مہوش نامی لڑکی نے پسند کی شادی کی جس پر اس کے اہل خانہ نے اس کے گلے میں پھندا ڈال کر پھانسی دے دی۔

پولیس نے مدثر علی وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ قتل کی دوسری واردات کے دوران نواحی علاقہ دھیدو سے بارہ روز قبل اغوا ہونے والے پندرہ سالہ اویس کو قتل کرکے اس کی نعش بی آر بی نہر میں پھینک دی گئی۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر مقتول کی والدہ ساجدہ بی بی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

متعلقہ عنوان :