صدر اوباما نے ڈیوڈ ہیل کو پاکستان کیلئے سفیر نامزد کر دیا،ڈیوڈ ہیل موجودہ سفیر رچرڈ اولسن کی جگہ لیں گے،ہیل کے لئے یہ پہلا موقع ہو گا کہ وہ کسی جنوبی ایشیائی ملک میں بطور سفیر تعینات ہوں گے

جمعرات 12 مارچ 2015 09:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مارچ۔2015ء)امریکی صدر براک اوباما نے ڈیوڈ ہیل کو پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کیا ہے۔ وہ موجودہ سفیر رچرڈ اولسن کی جگہ لیں گے۔ جو دو ہزار بارہ سے اس عہدے پر فائز ہیں۔ وائٹ ہاوٴس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پچپن سالہ ڈیوڈ ہیل ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں۔ وہ اس وقت لبنان میں امریکا کے سفیر ہیں۔

وہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں سفارتکاری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہو گا کہ وہ کسی جنوبی ایشیائی ملک میں بطور سفیر تعینات ہوں گے۔ انکی تقرری کی سینیٹ سے توثیق ضروری ہے۔ نامزدگی کی منظوری کی صورت میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ کسی جنوبی ایشیائی ملک میں بطور سفیر تعینات ہوں گے۔امریکی فارن سروس کے تجربہ کار رکن ہیل مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں سفارت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وہ ماضی میں مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی کی ذمہ داریاں بھی ادا کر چکے ہیں۔ہیل 2009 سے 2011 تک مشرقِ وسطیٰ کے لیے نائب ایلچی اور پھر 2011 سے 2013 تک خصوصی نمائندے رہے۔اس کے بعد یکم اگست 2013 کو انھیں لبنان میں امریکی سفیر بنا کر بھیج دیا گیا تھا۔اس وقت پاکستان میں امریکہ کے لیے سفارت کاری کے فرائض رچرڈ اولسن سرانجام دے رہے ہیں جنھوں نے 2012 میں یہ عہدہ سنبھالا تھا۔

متعلقہ عنوان :