شہریار خان آج بی سی سی آئی کے صدر سے ملاقات کریں گے، پاک بھارت کرکٹ سیریز ،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا

بدھ 11 مارچ 2015 08:50

بنگلور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مارچ۔2015ء)چیئرمین پی سی بی شہریار خان آج بی سی سی آئی کے صدر جگموہن ڈالمیا سے ملاقات کریں گے۔ پاک بھارت کرکٹ سیریز سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان پاک بھارت کرکٹ تعلقات پر بات چیت ہو گی۔

(جاری ہے)

شہریار خان دسمبر میں شیڈول پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ اور ایک روزہ سیریز دسمبر میں شیڈول ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو ہزار بارہ میں آخری کرکٹ سیریز بھارت میں ہوئی تھی جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم آخری بار دو ہزار چھ میں پاکستان آئی تھی۔