ٹیم کی قیادت کرنا آسان کام نہیں، کپتان مصباح الحق، لوگ بلا ضرورت کھلاڑیوں پرتنقید کرتے ہیں جس کا ٹیم پرمنفی اثرپڑتا ہے،معاملات کومزید الجھانے کے بجائے ان کا حل تلاش کرنا چاہیے، ان کا مزاج ٹھنڈا ہے ورنہ دودن گزارنا بھی مشکل ہے، گفتگو

بدھ 11 مارچ 2015 08:50

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم کی قیادت کرنا آسان کام نہیں، لوگ بلا ضرورت کھلاڑیوں پرتنقید کرتے ہیں جس کا ٹیم پرمنفی اثرپڑتا ہے، مصباح الحق نے غیرملکی خبر رساں ادارے سے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری صلاحیت کیساتھ تیزنہیں کھیل پاتے کیونکہ وہ اکثرایسے مواقعوں پربیٹنگ کیلئے آتے ہیں جب ٹیم مشکلات میں گھری ہوئی ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ تنازعات سے دوررہنے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ معاملات کومزید الجھانے کے بجائے ان کا حل تلاش کرنا چاہیے، ان کا مزاج ٹھنڈا ہے ورنہ دودن گزارنا بھی مشکل ہے، ورلڈ کپ میں بھارت اورویسٹ انڈیزکے ہاتھوں شکست پرکپتان کا کہنا تھا کہ لوگوں کوٹیم سے بڑی توقعات ہوتی ہیں اورجب وہ پوری نہیں ہوتیں توبلا ضرورت شدید تنقید کی جاتی ہے جس کا ٹیم پرمنفی اثرپڑتا ہے۔ کھلاڑی دلبرداشتہ ہوجاتے ہیں اورٹیم کی مجموعی کارکردگی بھی متاثرہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :