آئندہ ماہ پھر پیٹرول کا بحران پیدا ہو سکتا ہے،پی ایس او کا انتباہ

بدھ 11 مارچ 2015 08:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مارچ۔2015ء) پی ایس او نے وزارت پانی وبجلی کو انتباہ کیا ہے کہ پاورسیکٹر اپنے ذمہ 191ارب 20کروڑ روپے کے بقایاجات کی ادائیگیاں یقینی بنائے ورنہ پٹرول اورفرنس آئل کابحران پیداہوجائیگا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی ایس او نے وزارت پانی وبجلی کو لکھے گئے ایک خط میں درخواست کی ہے کہ اس کے بقایاجات کی ادائیگیاں ترجیحی بینادوں پر کی جائیں۔

(جاری ہے)

ایسا نہ ہونیپراگلے ماہ کے آخر یا مئی میں پٹرول بحران پیداہونیکاخدشہ ہے۔ یہی نہیں، بحران کی نوعیت بھی بتادی، وزارت پانی وبجلی کینام خط میں کہاہے کہ ادائیگیاں نہ ہونیپرپٹرول بحران ٹھیک ایسا ہی ہوگا کہ جیساجنوری 2015ء میں آیا تھا۔ پی ایس او نے پٹرولیم، پانی وبجلی اور خزانہ کے سیکرٹریوں سمیت ڈائریکٹر جنرل آئل، ایم ڈی پیپکو اور چیف فنانشل آفیسر پیپکو کو بھی خط کی کاپیاں ارسال کی ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ 191ارب 20کروڑ روپے کے بقایا جات میں 56ارب 20کروڑ روپے کے لیٹ پیمنٹ چارجز بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :