دنیا بھر میں پر امن ایٹمی پروگرام کے حامی ہیں ،امریکا، امریکا چاہتا ہے کہ مختلف ممالک پرامن ایٹمی پروگرام کے فوائد سے مستفید ہوں اگر وہ ایٹمی ہتھیار تیار نہ کرنے کی یقین دہانی کرائیں، ترجمان محکمہ خارجہ

بدھ 11 مارچ 2015 09:06

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مارچ۔2015ء)امریکا نے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر میں پرامن ایٹمی پروگرام کا حامی ہے۔ان خیالات کا اظہار محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک عالمی قوانین کی پاسداری کرے۔ عالمی ایٹمی ایجنسی کے حفاظتی اصولوں کو پیش نظر رکھے اور ایٹمی عدم پھیلاؤ کے قوانین پر عمل کرے تو پرامن ایٹمی پروگرام جاری رکھا جاسکتا ہے اور امریکا اس طرح کے پرامن ایٹمی پروگرام حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

مختلف ممالک سے امریکا کے سول ایٹمی معاہدوں کے بارے میں جین ساکی کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ مختلف ممالک پرامن ایٹمی پروگرام کے فوائد سے مستفید ہوں اگر وہ ایٹمی ہتھیار تیار نہ کرنے کی یقین دہانی کرائیں۔امریکا دراصل ان ممالک کی توانائی کے حصول میں مدد چاہتا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے ایٹمی ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ امریکا صرف اور صرف پرامن ایٹمی پروگرام کے حق میں ہے۔ ایٹمی عدم پھیلاؤ قوانین کی رو سے وہ ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :