امن مذاکرات کے حوالے سے پاکستان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا ‘افغان سپیکر فضل ھادی ،حالیہ پیغامات میں پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے لئے پرعزم ہے ‘ اشرف غنی

بدھ 11 مارچ 2015 09:23

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مارچ۔2015ء) افغان پارلیمنٹ کے سینئر رکن فضل ھادی مسلم بار نے کہا کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے حوالے سے پاکستان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اسلام آباد ماضی میں باغیوں کی مدد کرتا رہا ہے انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق افغان پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے سپیکر فضل ھادی نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں افغانستان میں امن و استحکام کی حمایت کرتا ہوں تاہم مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کی ایمانداری پر مجھے زیادہ اعتبار نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صدر اشرف غنی کو پاکستان سے یہ ضمانت لینی چاہئے کہ اگر طالبان مذاکرات میں شامل ہوتے ہیں وہ ان کو پراکسی کے طور پر استعمال نہیں کرے گا ۔ رپورٹ کے مطابق ماضی کے افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر رنگین دارفر سپانتا کا کہنا تھا کہ وہ امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں تاہم اس عمل میں پاکستان کے کردار پر تشویش ہے انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستان کی فوج اور خفیہ طالبان کی طاقت کے پیچھے ہیں اور اس بات سے مجھے اس عمل سے تھوڑی امید ہے دریں اثناء صدر اشرف غنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے حالیہ پیغامات سے اس بات کی غمازی ہوتی ہے کہ وہ پاکستان میں امن و استحکام لانے کے لئے پرعزم ہے ۔