وزیر اعظم نواز شریف سے اسفند یار ولی کی ون آن ون ملاقات،چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سمیت ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اسفند یار ولی نے وزیر اعظم کو چیئرمین سینیٹ لانے کی متفقہ امید وار لانے کی تجویز دیدی،وزیر اعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ،چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پر تبادلہ خیال ،مولانا فضل الرحمن نے بھی رضا ربانی کا نام تجویز کر دیا جبکہ وزیر اعظم نے حکومتی امید وار کی حمایت کیلئے جے یوآئی (ف) سے مدد مانگ لی

بدھ 11 مارچ 2015 09:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مارچ۔2015ء)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے ملاقات کی ، ملاقات میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اسفند یار ولی نے وزیر اعظم کو متفقہ چیئرمین سینٹ لانے کی تجویز دی ہے ۔منگل کے روز وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوا ۔

اجلاس سے قبل وزیر اعظم سے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے ون آن ون ملاقات کی ،ملاقات میں اسفند یار ولی نے گزشتہ روز چیئرمین سنییٹ کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور چیئرمین سینیٹ کیلئے متفقہ امید وار لانے کی تجویز بھی دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

ادھروزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ون آن ون ملاقات کی ،وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمن سے سینیٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار کی حمایت کیلئے مدد مانگ جبکہ مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم کو اپوزیشن کی طرف سے نامزد کردہ امید وار رضا ربانی کی حمایت کرنے کی تجویز دیدی ہے۔

منگل کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں پارلیمانی سربراہوں کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف سے مولانا فضل لرحمن نے ملاقات کی ہے ۔اس ملاقات میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر مولانضل الرحمن نے کہا ہے کہ رضا ربانی چیئرمین سینیٹ کیلئے موزوں امید وار ہیں اور متفقہ طور پر رضا ربانی کا نام تجویز کیا ہے جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے جے یو آئی (ف) سے چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومتی امیدوار کی حمایت کیلئے مدد مانگ لی ہے