کسان اتحاد نے کاشتکاروں کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 3رکنی کابینہ کمیٹی کے ساہیوال میں کسان اتحاد سے کامیاب مذاکرات ،گرفتار کسانوں کی رہائی اور مطالبات 10 روز کے اندر وفاقی حکومت کو پیش کرنے کی یقین دہانی

منگل 10 مارچ 2015 10:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر تین رکنی کابینہ کمیٹی نے کسان اتحاد سے ساہیوال میں مذاکرات کئے۔ مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی پر کسان اتحاد نے کاشتکاروں کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرزراعت ڈاکٹرفرخ جاوید کی زیرصدارت اجلاس میں وزیرآبپاشی یاورزمان‘ صوبائی معاون خصوصی ارشد جٹ‘ کمشنر ساہیوال سہیل شہزاد‘ آر پی او فیصل شاہکار‘ ڈی سی او ساہیوال‘ اوکاڑہ ‘ پاکپتن اور کسان اتحاد کے نمائندہ عہدیداروں نے شرکت کی۔

کابینہ کمیٹی نے گرفتار کسانوں کو رہا کرنے اور کاشتکاروں کے مطالبات کے لئے10 روز کے اندر وفاقی حکومت سے بات چیت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزیرزراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب زراعت کے فروغ‘ زیادہ پیداوار کے حصول اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :