ڈی جی نیب راولپنڈی نے نادرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ کو 241 ملین روپے کا چیک دیدیا

منگل 10 مارچ 2015 10:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مارچ۔2015ء) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر ڈی جی نیب راولپنڈی نے نادرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ کو ایک تقریب میں241 ملین روپے کا چیک دیا۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع، سابق چیئرمین پیپکو اسماعیل قریشی اور 10 دیگر افراد نے قوانین کی خلاف ورزی کی اورکرپشن و بدعنوانی کے ذریعے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے150 میگا واٹ رینٹل پاور پروجیکٹ ایوارڑ میں نجی کمپنی ٹیکنو انجینئرنگ سروسز پرائیویٹ کو رینٹل پاور پروجیکٹ سمندری روڑ فیصل آباد کا ٹھیکہ دے کر قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا ۔

نیب نے دوسرے مرحلے میں ایم ایس ٹیکنو ای پاور کمپنی سے 241ملین روپے برآمد کر کے نادرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ دے دیئے ہیں۔نیب پہلے مرحلے میں نادرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ کو 771 ملین روپے ادا کر چکا ہے ۔ ڈی جی نیب راولپنڈی نے کہا کہ چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کی ہدایات پر نیب لوٹی ہوئی رقم کو واپس کرانے کیلئے تمام کوشیش بروئے کا ر لا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے نیب افسران کو واضح ہدایت دی ہے کہ میرٹ پر تمام مقدمات نمٹا کر کرپشن کا خاتمہ کیا جائے اور اشتہاری ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :