این اے 122 میں ووٹوں کی تصدیق، عمران خان نے فیس نادرا کو جمع کرا دی

منگل 10 مارچ 2015 10:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مارچ۔2015ء) این اے 122 میں ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کرائے جانے کے فیصلے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فیس نادرا کو جمع کرا دی ہے الیکشن کمیشن نے 11 مارچ تک عمران خان کو ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کے لئے فیس جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز چیئرمین تحریک انصاف نے الیکشن کمشن کی ہدایت پر ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کے لئے فیس نادرا کو جمع کرا دی ہے عمران خان نے 18 لاکھ 35 ہزار فیس نادرا میں جمع کرا دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 11 مارچ سے قبل ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کے لئے فیس جمع کروانے کا کہا تھا۔

متعلقہ عنوان :