آسٹریلیا نے سری لنکا کو 64 رنز سے شکست دے دی، 376 رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم 312رن بنا کر آؤٹ ہو گئی،سنگارا کی 100گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے سنچری بھی رائیگاں،گلین میکسویل کی 52گیندوں پر تیز سنچری،مین آف دی میچ قرار پائے

پیر 9 مارچ 2015 09:33

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مارچ۔2015ء )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے پول اے کے میچ میںآ سٹریلیا نے سری لنکا کو 64رنز سے ہرادیا ہے،سڈنی میں کھیلے گئے ہائی اسکورنگ میچ میں سری لنکا377 رنز کے ہدف کے تعاقب میں9وکٹوں کے نقصان پر312رنز بناسکاتاہم آسٹریلین بالرز کو دباؤ میں رکھا۔۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے سمتھ، کلارک اور واٹسن نے نصف سنچریاں سکور کیں جبکہ میکسویل نے صرف باون گیندوں پر سنچری بنائی ،ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پہلی وکٹ صرف5رنز پر گر گئی تھی لیکن دوسری وکٹ پر سنگاکارا اورتلکا رتنے دلشان نے130رنز کی شراکت کی،135کے مجموعے پر تلکا رتنے62رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،جس کے بعد مہیلا جے وردھنے کھیلنے آئے لیکن بد قسمتی سے وہ19رنز بنا کر رن ا?ؤٹ پو گئے،لیکن سنگاکارا نے اپنی جدو جہد جا ری رکھی اور اپنی سنچری مکمل کی انہوں نے107گیندوں کا سامنا کرتے ہو ئے11چوکوں کی مدد سے104 رنز کی اننگ کھیلی،سری لنکا کا مجموعہ جب 201رنز پر پہنچا تو سنگاکارا104رنز بنا کر جیمز فاکنر کا شکار ہو گئے اور پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

میتھیوز35 رنزاور چندی مل52 رنزنیجارحانہ بیٹنگ سے میچ کو دلچسپ بنادیا اور ایک موقع سری لنکا کی جیت کے امکانات بھی نظر آنے لگے تھے تاہم چندی مل بیٹنگ کے دوران ان فٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد سری لنکا کا کوئی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کر سکا اور وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتے رہے،بعد میں چندی مل بیٹنگ کیلئے نہ آسکے یوں سری لنکا 9وکٹوں کے نقصان پر312رنزتک محدود رہا،۔ا?سٹریلیا کے میکس ویل کو شاندار اور تیز ترین سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا

متعلقہ عنوان :