فوجی عدالتیں دہشتگردی کے کب مقدمات سنیں گی اس بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے،وزیر داخلہ پنجاب، صوبہ بھر کی مساجد سے ایک کے سوا تمام لاوٴڈ سپیکرز اتارنے کی مہم میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،شیعہ کو کافر کہنے اور تفرقہ بازی کرنے والوں کو لگام دیں گے اس حوالہ سے خود کو ببر شیر کہلانے والے بڑے بڑے علماء کرام گیدڑ بن گئے ہیں، کہاں اور کس کتاب میں لکھا ہے کہ شیعہ کافر ہے، حضرو پنجاب کی واحد تحصیل ہے جہاں پر ریسکیو 1122کا آغاز کیا جا رہا ہے، کرنل(ر) شجاع خانزادہ کی اپنے آبائی علاقہ حضرو میں وفود اور معززین اور صحافیوں سے گفتگو

پیر 9 مارچ 2015 09:50

حضرو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مارچ۔2015ء) وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں دہشتگردی کے کب مقدمات سنیں گی اس بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، صوبہ بھر کی مساجد سے ایک کے سوا تمام لاوٴڈ سپیکرز اتارنے کی مہم میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ، شیعہ کو کافر کہنے اور تفرقہ بازی کرنے والوں کو لگام دیں گے اس حوالہ سے خود کو ببر شیر کہلانے والے بڑے بڑے علماء کرام گیدڑ بن گئے ہیں، مولویوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے علماء کرام ہوں یا کوئی اور سب جیلوں میں جائیں گے، وہ اتوار کو اپنے آبائی گاوٴں شادی خان حضرو میں چھچھ محافظ کمیٹی کے وفد اور صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے، وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ لاوٴڈ سپیکرز کا بے جا استعمال کرنے اور کافر کافر شیعہ کافر کا نعرے لگانے والے 3ہزار سے زائد علماء گرفتار کر لئے ہیں جبکہ 350سے زائد کو سزا سنا ئی گئی ہے ، کہاں اور کس کتاب میں لکھا ہے کہ شیعہ کافر ہے، انہوں نے کہا کہ فساد، دہشتگردی اور نقص امن پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ، وزیر اعظم میاں نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک اور صوبہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، کرنل(ر) شجاع خانزادہ نے ایک سوال پر کہا کہ حضرو پنجاب کی واحد تحصیل ہے جہاں پر ریسکیو 1122کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کی مخالفت اسمبلی میں ممبران نے کی مگر وزیر اعلیٰ تحصیل حضرو کے عوام کیلئے خصوصی تعاون کرتے ہیں جس وجہ سے تمام مسائل حل ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :