پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو حکومت سے بے پناہ مراعات لینے کے حوالے سے قرار داد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی،قرار داد سینیٹر فرحت الله بابر نے جمع کرائی ، ایوان اس قرار داد پر بحث کرے اور قرار داد منظور کرکے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق میں طلب کیا جائے ان سے حکومت سے مراعات لینے پر ان سے جواب طلب کرے۔قرار داد میں مطالبہ

پیر 9 مارچ 2015 09:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو حکومت سے بے پناہ مراعات لینے کے حوالے سے قرار داد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی یہ قرار داد سینیٹر فرحت الله بابر نے جمع کرائی ہے۔ جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایوان اس قرار داد پر بحث کرے اور قرار داد منظور کرکے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق میں طلب کیا جائے اور ان سے حکومت سے مراعات لینے پر ان سے جواب طلب کرے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے سینیٹ میں یہ سوال اٹھایا تھا کہ حکومت سابق چیف جسٹس کو بلٹ پروف گاڑی مفت پیٹرول اور گاڑی کی مرمت کے حوالے سے کیا بھاری مراعات دے رہی ہے تو حکومت نے جواب دیا تھا کہ عدالت عالیہ اسلام آباد کے حکم پر سابق چیف جسٹس کو یہ مراعات دی جارہی ہیں۔ اپوزیشن نے اس پر شدید احتجاج کیا تھا ور اب یہ قرار داد پیش کی جارہی ہے کہ جس کے تحت سابق چیف جسٹس کو قائمہ کمیٹی برائے استحقاق میں طلب کیا جائے گا۔ نواز شریف حکومت اس قرار داد کی مخالفت کرنے کا امکان ہے۔