مشرف کو چوڑیاں مارنے والی تہمینہ دولتانہ کا پہلی گورنر خاتون بننے کا قوی امکان،وزیر اعظم نواز شریف کی حتمی منظوری کے بعد رواں ہفتے باضابطہ اعلان کیا جائے گا، معتبر سیاسی ذرائع

پیر 9 مارچ 2015 09:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مارچ۔2015ء)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے استعفیٰ کے بعد گورنر پنجاب کے خالی عہدے پر پاکستان مسلم لیگ کے ذمہ دار حلقے کی طرف سے پشین گوئی کی جارہی ہے کہ معروف سیاسی شخصیت، سینئر مسلم لیگی خاتون رہنما اور حالیہ سینٹ الیکشن میں انتہائی فعال و متحرک نظر آنے والی پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی لیڈرتہمینہ دولتانہ کو گورنر پنجاب بنائے جانے کا حتمی فیصلہ کیا جا چکا ہے تاہم رواں ہفتے میں کسی بھی وقت اعلان کئے جانے کا قومی امکان ہے جووزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف چند سینئر سیاسی رہنماوٴں کو اعتماد میں لینے کے بعد کریں گے۔

(جاری ہے)

وہاڑی سے تعلق رکھنے والی تہمینہ دولتانہ سیاست میں اپنا ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔میاں برادران کی جلد وطنی کے دور میں تہمینہ دولتانہ 2002ء سے 2007ء تک مسلم لیگ نون کے مرکزی نائب صدر کے عہدے پر کام کرتی رہیں ۔ انہوں نے سابق ڈیکٹیٹر پرویز مشرف دور کو قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران ”چوڑیاں“ ماری تھیں ۔جبکہ ایک مرتبہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے ان کے طیارے کا رخ کراچی کی طرف مڑوا دیا تھا کیونکہ اس دن بھی قومی اسمبلی میں انہوں نے اپنی سالانہ تقریر کرنا تھی۔یاد رہے کہ تہمینہ دولتانہ 1950 میں پیدا ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :