کالعدم تنظیموں کی طرف سے ٹریفک جام کے دوران کاروائیاں کرنے کا انکشاف، پنجاب کی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مارچ

مزید قومی خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-03-09
تاریخ اشاعت: 2015-03-09
تاریخ اشاعت: 2015-03-09
تاریخ اشاعت: 2015-03-09
تاریخ اشاعت: 2015-03-09
تاریخ اشاعت: 2015-03-09
پچھلی خبریں -

لاہور

تلاش کیجئے

کالعدم تنظیموں کی طرف سے ٹریفک جام کے دوران کاروائیاں کرنے کا انکشاف، پنجاب کی بڑی شاہراوٴں سمیت دس بڑے شہروں کے ایس ایس پی ٹریفک کو ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کی ہدایت

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مارچ۔2015ء)حساس اداروں کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت داخلہ نے صوبہ بھر میں ایس ایس پی ٹریفک کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کریں ۔ذمہ دار ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حساس اداروں نے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے کہ پنجاب کی بڑی شاہراوٴں سمیت دس بڑے شہروں میں ٹریفک جام کے دوران کالعدم تنظیم تخریبی کاروائی کرسکتی ہے۔کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کی جانب سے اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ وہ صوبہ بھر کے اہم اضلاع میں جام ٹریفک کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس پر پنجاب بھر کے ایس ایس پی ٹریفک کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کریں۔

09-03-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان