چین اور روس تعاون جاری رکھیں گے، چینی وزیر خارجہ

پیر 9 مارچ 2015 09:58

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مارچ۔2015ء)یوکرائن تنازعہ میں ملوث ہونے پر روس پر عائد مغربی پابندیوں کے باوجود چین نے کہا ہے کہ وہ ماسکو حکومت کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اتوارکو بیجنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ دونوں ممالک کا عملی تعاون مشترکہ ضروریات کی بنیاد پر ہے، اس لیے چین اور روس کے مابین اقتصادی اور سفارتی تعاون برقرار رہے گا۔ کریملن پرامریکی اور یورپی پابندیوں کی وجہ سے روسی کرنسی کی قدر میں قابل ذکر کمی ہوئی ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں نے بھی روسی اقتصادیات کو نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ عنوان :