آرمی چیف جنرل راحیل شریف کیلئے استنبول ایوارڈ کا اعلان

پیر 9 مارچ 2015 10:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مارچ۔2015ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی بے مثال قیادت میں پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

اس کے اعتراف میں آرمی چیف کو استنبول ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیاگیا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو یہ ایوارڈ گزشتہ رات ایوان صدر میں ہونے والے چھٹی اسلامی ممالک تھنک ٹینکس فورم کی تقریب میں دیا گیا۔

استنبول ایوارڈ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی بے مثال کامیابیوں اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ اسلامی ممالک کے تھنک ٹینکس فورم میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی، ایران، بنگلہ دیش، آذربائیجان، مصر، ملائیشیا اور سوڈان شامل ہیں۔ چھٹے تھنک ٹینکس فورم کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے