چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار کون ہوگا ، حکومت 48 گھنٹے میں فیصلہ کریگی،حکومت کے پاس تمام آپشنز کھلے ہیں ، سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی امیدوار کا فیصلہ کیا جائے گا :پرویز رشید

پیر 9 مارچ 2015 10:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مارچ۔2015ء ) چیئرمین سینیٹ کے لئے اپنا اپنا امیدوار ہوگا یا اتفاق رائے سے بلا مقابلہ انتخاب ہوگا ، حکومت اگلے اڑٰتالیس گھنٹے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ سارے آپشنز کھلے ہیں مگر حکومت کی خواہش ہے کہ اتفاق رائے سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ لایا جائے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لئے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا پہلا راؤنڈ جاری ہے ، سیاسی جماعتوں سے بات چیت کر کے ایک دوسرے کا موقف سنا جا رہا ہے۔

حکومت کے پاس تمام آپشنز کھلے ہیں مگر حکومت کی خواہش یہ ہے کہ ان دونوں عہدوں پر اتفاق رائے سے متفقہ امیدوار لائے جائیں ، تاہم اس ضمن میں آج پیر کو مشاورت جاری رہے گی اور منگل کے روز حکومت اس پوزیشن میں ہوگی کہ بتا سکے کہ اپنے اپنے امیدوار آرہے ہیں یا پھر بلا مقابلہ اتفاق رائے سے انتخاب عمل میں لایا جا رہا ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے بھی بالواسطہ اور براہ راست رابطے جاری ہیں

متعلقہ عنوان :