ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں ہی سرفراز کی آل راؤنڈر پرفارمنس ،پاکستان نے جنوبی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مارچ

تلاش کیجئے

ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں ہی سرفراز کی آل راؤنڈر پرفارمنس ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 29 رنز سے شکست دے کے کوارٹر فائنل کیلئے امکانات روشن کرلئے ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 222 رنز بنائے تاہم ڈک ورتھ لوئس کے تحت جنوبی افریقہ کو 232 رنز کا ٹارگٹ ملا ، افریقہ 202رنز بنا کر آؤٹ ، سرفرا ز نے شاندار 49رنز اور وکٹ کے پیچھے 6کیچ لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ،مصباح الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 85 گیندوں میں 56 رنز سکور بنا کر انٹرنیشنل کیریئر میں اپنے 5ہزار رنز مکمل کرلئے ، شاہد آفریدی نے 22رنز بنا کر انٹرنیشنل کیریئر میں 8ہزار رنز مکمل کئے ، یونس خان نے 37رنز بنائے ، افریقہ کی جانب سے ڈی ویلیئرز نے سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 58 گیندوں میں 77 رنز بنائے مگر ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے ، لیفٹ آرم پیسرز محمد عرفان، راحت علی اور وہاب ریاض نے3,3 وکٹیں حاصل کیں،فتح سے پاکستان اپنے پول میں تیسرے نمبر پر آگیا ، کوارٹر فائنل میں پہنچنے کیلئے امکانات روشن

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مارچ۔2015ء)نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 29 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 222 رنز بنائے تاہم ڈک ورتھ لوئس کے تحت جنوبی افریقہ کو 232 رنز بنانے تھے۔جنوبی افریقہ جواب میں 202 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی، سرفرا ز کی شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس 49رنز کے ساتھ 6کیچ لیکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ،فتح کے ساتھ ہی پاکستان اپنے پول میں تیسرے نمبر پر آگیا ،جنوبی افریقہ کی جانب سے واحد بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز ہی تھے جنھوں نے پاکستان کو پریشان کیا۔

ڈی ویلییرز نے بھارت کے سچن ٹنڈولکر کا ورلڈ کپ میچوں میں 1000 رنز کا ریکارڈ صرف بیس میچوں میں برابر کردیا ہے۔پاکستان کی جانب سے محمد عرفان، راحت علی اور وہاب ریاض نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ سہیل خان نے ایک مگر ڈی ویلیئرز کی اہم وکٹ حاصل کی۔محمد عرفان نے دوسری گیند ہی پر ڈی کوک کو آوٴٹ کیا۔ ڈی کوک اس ورلڈ کپ میں اب تک اچھی بیٹنگ نہیں کر پائے ہیں۔پاکستان کو دوسری کامیابی 67 کے مجموعی سکور پر ملی جب راحت علی نے ڈو پلیسی کو 27 کے انفرادی سکور پر آوٴٹ کیا۔

ہاشم آملہ نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 26 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے سٹین نے دس اوورز میں 30 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں پاکستان کو جلد ہی ایک اور وکٹ ملی جب وہاب ریاض نے روسو کو صرف چھ رنز پر آوٴٹ کیا۔راحت علی نے ملر کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کیا۔جنوبی افریقہ کو ایک اور نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب محمد عرفان کی گیند پر ڈومینی کیچ آوٴٹ ہوئے۔ ان کا کیچ وہاب ریاض نے پکڑا۔

محمد عرفان نے تیسری وکٹ اس وقت حاصل کی جب سٹین 16 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ایبٹ جو پراعتماد بیٹنگ کر رہے تھے کو راحت علی نے 12 رنز پر آوٴٹ کیا۔ یونس خان نے سلِپ میں شاندار کیچ پکڑا۔ڈی ویلیئرز نے سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 58 گیندوں میں 77 رنز بنائے۔ ان کو سہیل خان نے آوٴٹ کیا۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔پاکستان 47 ویں اوور میں 222 رنز بنا کر پوری ٹیم آوٴٹ ہو گئی۔

پہلے 37ویں اوور اور پھر 41 ویں اوور میں میں بارش کے باعث میچ روکا گیا۔ جس

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

08-03-2015 :تاریخ اشاعت