سینیٹ انتخابات میں پی پی پی رہنماء ندیم افضل چن کو 7 اضافی ووٹ پڑنے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کوارسال

اتوار 8 مارچ 2015 10:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مارچ۔2015ء) سینیٹ انتخابات میں پی پی پی رہنماء ندیم افضل چن کو 7 اضافی ووٹ پڑنے کی تحقیقاتی رپورٹ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء الله نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھجوا دی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ندیم افضل چن کو اضافی ووٹ ملنے کی تحقیقات کرنے والے کمیٹی نے انکوائری رپورٹ پیش کردی ہے کمیٹی کے سربراہ رانا ثناء الله نے رپورٹ پیش کی ہے کہ پی پی رہنماء ندیم افضل چن کو تمام ووٹ ن لیگ نے نہیں دیئے بلکہ اتحادی جماعتوں اور آزاد ارکان اسمبلی نے بھی دیئے ہیں ندیم افضل چن کو ن لیگ کے صرف دو ووٹ ملے ہیں اور آزاد ارکان کے چار اور اتحادی جماعتوں کے تین ووٹ پڑے ہیں رانا ثناء الله نے کہا کہ رپورٹ کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ ن لیگ کے ارکان نے نہ تو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے اور نہ ہی بکے ہیں۔

سینیٹ انتخابات صاف و شفاف ہوئے ہیں۔ جمہوری مرحلہ کامیابی سے پائیہ تکمیل تک پہنچا ہے انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے بے وفائی نہیں کی ہے اور رپورٹ کے بعد کسی رکن پر شک نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں پی پی رہنماء ندیم افضل چن کو اضافی ووٹ ملنے کی تحقیقات کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے رانا ثناء الله کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔