ہارس ٹریڈنگ نہ ہوئی تو چیئرمین سینٹ پیپلز پارٹی کا ہوگا ،سید خورشید شاہ،پیپلز پارٹی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتی ہم نے اکثریت آصف زاردری کی مفاہمانہ پالیسی کے باعث حاصل کی ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر

اتوار 8 مارچ 2015 10:17

روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ نہ ہوئی تو چیرمین سینٹ پیپلز پارٹی کا ہوگا پیپلز پارٹی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتی ہم نے اکثریت آصف علی زاردری کی مفاہمانہ پالیسی کے باعث حاصل کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی کے نواحی علاقے دبر میں معروف بزرگ حضرت میاں جلال کے سالانہ عرس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بقا کی جنگ لڑی ہم ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتے پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں اکثریت ہارس ٹریڈنگ نہیں بلکہ کو چیئرمین آصف علی زرداری کی مفاہمتانہ پالیسی کے باعث حاصل کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین سینٹ کے انتخا ب میں ہارس ٹریدنگ نہ ہوئی تو چیئرمین سینٹ ہمارا ہوگا عمران خان اسمبلی میں آجائیں یہ انکے لیے بہتر ہوگا انہوں نے عرس کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بزرگان دین نے ہمیشہ محبت بھائی چارے کا درس دیا بزرگان دین اولیاء کالمین کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہے اس موقع پر ایس ایس پی سکھر تنویر احمد تنیو ، پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما حاجی ادریس جاگیرانی ،درگاہ کے گادی نشین اشرف شاہ ، عاشق شاہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سید خورشید احمد شاہ کو پٹکا پگ دیگر مہمانوں کو اجرکیں پہنائی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد فضل عباسی ،اعجاز پلھ ،نبی بخش جسکانی ،محمد نواز عباسی ،سید شرف دین شاہ ،ودیگر بھی موجود تھے قبل ازیں سید خورشید احمد شاہ نے مزار پر چادر چڑھائی کر عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا اور ملکی ترقی استحکام کے لیے دعائیں مانگی سید خورشید احمد شاہ نے کندھرا کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور علاقہ مکینوں سے انکے مسائل معلوم کیے اور موقع پر احکامات جاری کیے انہوں نے مختلف برادریوں کے افراد کے انتقال پر ورثاء سے تعزیتیں بھی کی