سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایس ایس جی کونیکٹا کیس کیس کی سماعت،عدالت کا آئندہ پیشی پر نیب حکام سے ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری، کیس کی سماعت ایک ہفتہ کے لیے ملتوی

ہفتہ 7 مارچ 2015 09:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مارچ۔2015ء)اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایس ایس جی کونیکٹا کیس کیس کی سماعت جمعہ کے روز ہوئی ۔ سابق صدر کی جان ب سے سینیٹر فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر عدالت میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران سابق صدر کے وکیل نے اعتراض کیا کہ نیب حکام کی جانب سے بار بار تاخیر ی حربے استعمال کیے جارہے ہیں اور ریکارڈ پیش نہیں کیا جارہاہے۔ نیب حکام کا بار بار عدالت سے ریکارڈ پیش کرنے کرنے کے لیے وقت مانگنا بدنیتی پر مبنی ہے ۔ عدالت نے آئندہ پیشی پر نیب حکام سے ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کردی ۔