امریکہ اور اس کے اتحادی شام اور عراق میں داعش کے خلاف زمینی جنگ کا آغاز کریں‘ سعودی عرب

ہفتہ 7 مارچ 2015 09:08

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مارچ۔2015ء) سعودی عرب نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے شام اور عراق میں داعش کے خلاف زمینی جنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو نہ صرف داعش کے خلاف زمینی جنگ کا آغاز کرنا چاہئے بلکہ زمینی جنگ کے دوران اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے فوجی ذرائع اور معاونت فراہم کرنی چاہئے۔