چوہدری نثار سے رچرڈ اولسن کی ملاقات،پاک امریکہ تعلقات ،خطے میں امن وامان اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،امریکہ پاکستان میں دہشت گردی ،توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا، امریکی سفیر

ہفتہ 7 مارچ 2015 09:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مارچ۔2015ء)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی ،ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات،خطے میں امن وامان اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز وزیر داخلہ سے امریکی سفیر نے یہاں ملاقات کی جس میں چوہدری نثار نے دورہ امریکہ کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ پاک امریکہ تعلقات ، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب ،خطے میں امن وامان بھی زیر بحث آئے ۔

اس موقع پر امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں ،امریکہ پاکستان میں دہشت گردی ،توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا ،انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردی کے خاتمے میں موثر ثابت ہو رہا ہے