عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کیلئے پیش کی گئیں دستاویزات غیر مصدقہ نکلیں،عزیر ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مارچ

مزید اہم خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-03-07
تاریخ اشاعت: 2015-03-07
تاریخ اشاعت: 2015-03-07
تاریخ اشاعت: 2015-03-07
تاریخ اشاعت: 2015-03-07
تاریخ اشاعت: 2015-03-07
تاریخ اشاعت: 2015-03-07
تاریخ اشاعت: 2015-03-07
تاریخ اشاعت: 2015-03-07
تاریخ اشاعت: 2015-03-07
تاریخ اشاعت: 2015-03-07
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

تلاش کیجئے

عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کیلئے پیش کی گئیں دستاویزات غیر مصدقہ نکلیں،عزیر بلوچ کی گرفتاری کے لیے جانے والے پولیس افسران کے ویزوں کی معیاد بھی ختم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مارچ۔2015ء) پولیس ٹیم دبئی کی عدالت میں گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو پاکستانی شہری ثابت کرنے میں تو کامیاب ہوگئی لیکن معاملہ عزیر بلوچ کو عدالت میں مجرم ثابت کرنے پر اٹک گیا جس میں پولیس ناکام ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ٹیم لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کی گرفتاری کے لیے دبئی پہنچی تھی تاہم پولیس ملزم کو دبئی کی عدالت میں مجرم ثابت نہ کرسکی۔

پولیس کی جانب سے دبئی حکام کو دی گئی دستاویزات وزارت خارجہ سے تصدیق شدہ نہیں جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے بھی پولیس حکام کو مکمل طور پر ریکارڈ فراہم نہیں کیا جاسکا جس کے باعث دبئی کی عدالت نے ملزم کی حوالگی کے لیے ریکارڈ کو ناکافی قرار دے دیا ہے۔دوسری جانب عزیر بلوچ کی گرفتاری کے لیے جانے والے پولیس افسران کے ویزوں کی معیاد بھی ختم ہونے کو ہے جب کہ دیگر پولیس افسران پہلے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔

07-03-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان