چینی صدر 23مارچ کو پاکستان نہیں آئینگے تاہم جلد پاکستان کا دورہ کرینگے ، سرتاج عزیز ، بھارت سے مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوئی بات چیت آگے بڑھانے کی راہ کھلی ہے، مشیر خارجہ

ہفتہ 7 مارچ 2015 09:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مارچ۔2015ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے چین کے صدر 23مارچ کو پاکستان نہیں آرہے تاہم وہ جلد پاکستان کا دورہ کرینگے ، بھارت سے مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوئی بات چیت آگے بڑھانے کی راہ کھلی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں سرتاج عزیز نے کہا کہ چین کے صدر کے 23 مارچ کو دورہ پاکستان اور پریڈ میں شرکت کی خبریں درست نہیں وہ 23مارچ کو پاکستان نہیں آرہے ہیں تاہم چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کرینگے انہوں نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوئی تاہم سیکرٹری خارجہ سطح کی ملاقاتوں میں بات چیت آگے بڑھانے کی راہ کھلی ہے بھارت سے آئندہ مذاکرات کی کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی ۔