آسٹریلیا کی انڈونیشیا کو قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش ، قیدیوں کا تبادلہ ان ممکنہ طریقوں میں سے ایک ہے جن کے بدلے موت کی سزا پانے والے آسٹریلوی باشندوں کو بچایا جا سکتا ہے،آسٹریلوی وزیرِ خارجہ

جمعہ 6 مارچ 2015 09:06

سڈ نی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مارچ۔2015ء) آسٹریلیا کی حکومت نے انڈونیشا میں اپنے دو شہریوں کو ہیروئین کی سمگلنگ میں موت کی سزا سے بچانے کے لیے انڈونشیا کو مجرموں کے بدلے قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش کی ہے۔آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی بشپ نے جمعرات کو بتایا کہ وہ انڈونیشیا کو دی جانے والی پیشکش کے جواب کی منتظر ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز اینڈریو چن اور مییون سکوماران کو انڈونیشا کے جزیرے نوساکیمبنگن تک پہنچا دیا گیا تھا جہاں ان دونوں کی موت کی سزا پر عمل درآمد کیے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل انھیں قیدیوں کے معاملے پر آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے انڈونیشیا کے صدر جوکو وِدود سے ٹیلی فون پر دوبارہ رابطہ کیا تھا۔آسٹریلوی وزیرِ خارجہ نے جمعرات کو وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ قیدیوں کا تبادلہ ان ممکنہ طریقوں میں سے ایک ہے جن کے بدلے موت کی سزا پانے والے آسٹریلوی باشندوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیرِ خارجہ جولی بشپ نے آسٹریلیا کی جانب سے یہ پیشکش اپنی انڈونیشن ہم منصب کو پہنچائی۔وزیراعظم ٹوبی ایبٹ نے بتایا کہ انھوں نے انڈونیشیا کے صدر سے ایک اور رابطہ کیا انھیں انسانی ہمدردی کے لیے رضامند کرنے کی کوشش کی۔.’میں نے درخواست کی ہے ، میں یہ یقین دہانی نہیں کرواسکتا کہ اس درخواست کو پورا کیا جائے گا لیکن میں نے بغیر کسی شکو شبہے کے ایک درخواست کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ انڈونیشیا کی عزت اور اس سے دوستی کی قدر کرتے ہیں تاہم انپی اقدار اور شہریوں کے لیے کھڑے ہوئے ہیں۔آسٹریلیا کے ان دو شہریوں چن اور سوکماران پر سن 2005 میں بالی سے آسٹریلیا میں ہیروئین سمگل کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی تھیانڈونیشیا دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں نشہ آور ادویات کی سمگلنگ کے خلاف سخت ترین قوانین موجود ہیں اور یہاں موت کی سزا پر عملدرآمد کی چار سالہ پابندی کو 2013 میں ختم کر دیا گیا تھا۔

دونوں قیدیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کے وقت کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم الجزیرا کے انڈونیشیا میں نامہ نگار نے ملک کے صدر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ رواں ہفتے انھیں سزا نہیں دی جائے گی۔قانون کے مطابق حکام کو کسی بھی مجرم کو موت کی سزا دینے سے 72 گھنٹے قبل اس کا نوٹس جاری کرنا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :