عراق ، سکیورٹی فورسز کے حملے میں دس داعش باغی ہلاک ، درجنوں زخمی

جمعہ 6 مارچ 2015 09:05

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مارچ۔2015ء) عراق میں سکیورٹی فورسز کے حملے میں دس داعش باغی ہلاک ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دیالہ کونسل کے چیئرمین صدیق الحسنی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ صلاح الدین میں سکیورٹی فورسز نے تین مختلف فضائی آپریشن کئے جن میں دس باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران باغیوں کی سات گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں

متعلقہ عنوان :